لندن،اسلام آباد(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے ”امید پاکستان “کے نام سے خصوصی طیارہ بک کرالیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خصوصی فلائٹ میں تقریبا 150افراد کی گنجائش ہے،نواز شریف عمرہ ادائیگی کیلئے کل لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں تقریبا ایک ہفتہ قیام کے دوران اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔
سابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے 17یا 18اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے،دبئی میں بھی کئی ملاقاتیں طے ہیں، دبئی میں 3دن قیام کے بعد 21اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے،ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی ،سابق وزیراعظم مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔
دوسری جانب ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کی سعودی عرب پہنچ جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا نواز شریف ابھی لندن میں ہیں ،کل
سعودی عرب کےلئے روانہ ہوں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاقائد ن لیگ کی سعودی عرب میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں طے نہیں ،دورہ نجی ہو گا،سعودی عرب میں کچھ وقت اپنے بیٹے حسین نواز کےساتھ گزاریں گے اور 21اکتوبر سے 2روز قبل متحدہ عرب امارت پہنچیں گے پھرپاکستان کےلئے روانہ ہوں گے،عرفان صدیقی نے واضح کیانواز شریف قطر و چین کا دورہ نہیں کریں گے ۔
نوازشریف کی وطن واپسی ، ”امید پاکستان “کے نام سے خصوصی طیارہ بک
















