توشہ خانہ فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے2رکنی بنچ تشکیل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 2رکنی بنچ تشکیل دےدیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواست کو رجسٹرار ہائیکورٹ نے اعتراضات کےساتھ مقرر کیا،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بنچ پیر کو درخواست پر سماعت کرےگا۔