لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات پنجاب اور سکول آف لاء، LUMS کے مابین پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران کو پیرا لیگل ایڈ اور فری لیگل ایڈ کی فراہمی کیلئے MOU پر دستخط کیے گئے ۔
محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر اور LUMS کی جانب سے وائس چانسلر ڈاکٹر طارق ایم جدون نے MOU پر دستخط کیے ،اس موقع پر جسٹس لاہور ہائی کورٹ عابد عزیز شیخ ، اے آئی جی جوڈیشل ڈاکٹر قدیر عالم ، سرپرست شیخ احمد حسن سکول آف لا ڈاکٹر حسن اور ڈین سکول آف لا ڈاکٹر صدف عزیز بھی موجود تھیں۔
پیرا لیگل ایڈ کے تحت شیخ احمد حسن سکول آف لا کے طلباءکی جانب سے پڑھے لکھے اسیران کو ٹریننگ دی جائے گی جو کہ باقی اسیران کو انکے کیسز کے مختلف مراحل میں رہنمائی فراہم کریں گے، پیرا لیگل ایڈ کیلئے نصاب محکمہ جیل خانہ جات پنجاب اور LUMS کے مابین مشاورت سے ترتیب دیا جائے گا۔
جیلوں میں مقید اسیران کو پیرا لیگل ایڈ، فری لیگل ایڈ کی فراہمی

















