لاہور(شوبز رپورٹر)ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید لیا۔
جوڑی نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں بتایا تھائی لینڈ کے جزیرے پھوکیت پر ہوٹل خرید لیا ،ملائیشیا سے واپس پاکستان جانے کی بجائے تھائی لینڈ آگئے ہیں کیونکہ ہوٹل کے دستاویزاتی کام اور تزئین و آرائش کے دیگر کام مکمل کرانے تھے۔
دونوں نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا برائے مہربانی کاروبار کی برکت اور ترقی کےلئے دعا کریں۔
کنول آفتاب ،ذوالقرنین نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید لیا
















