لاہور(اپنے رپورٹر سے)عوام کاشہبازشریف کی گاڑی کو روک کر شدیداحتجاج ،ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
سابق وزیراعظم عوامی رابطہ مہم کےلئے کاہنہ پہنچے تو عوام نے گاڑی روک کر احتجاج کیا اورقافلے کو آگے بڑھنے سے روکدیا،شہریوں نے مخالفانہ نعرے بھی لگائے،بعدازاں احتجاج میں شامل کچھ بڑوں نے شہباز شریف سے روہی نالے کو پکا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر شہباز شریف نے ملاقات کےلئے وقت دےدیا اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،سکیورٹی اہلکاروں کی مداخلت اور ن لیگی کارکنوں کی مزاحمت کے بعد شہباز شریف نکل جانے میں کامیاب ہوگئے۔
دریں اثنا شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں گاڑی روکے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہامیرے حلقے سے کچھ لوگوں نے گاڑی روک کر اپنے مسائل بیان کیے، نمائندوں کو مدعو کرکے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرادی،سابق وزیراعظم نے کہا میرے نزدیک سیاست عبادت ہے اور عبادت خلق خدا کی خدمت کر کے ہی کی جاسکتی ہے۔
عوام نے شہبازشریف کی گاڑی روک لی،شدید احتجاج
















