اسلام آباد(بیورورپورٹ)غریب عوام کو ایک اور جھٹکا،نیپرا نے بجلی مزید1.71روپے یونٹ مہنگی کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی،اضافے کا اطلاق رواں ماہ اکتوبر کے بلوں میں ہوگا،لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 31 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
غریب عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی مزید1.71روپے یونٹ مہنگی

















