نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے: شہباز شریف

لاہور: ( ) سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ن لیگ نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔

شہباز شریف سے لاہور اور پنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور نمائندوں نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال اور معیشت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ۔

اس موقع پر تاجروں نے درپیش معاشی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا، تاجروں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر بطور وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔