کراچی(بیورورپورٹ)چینی کمپنی نے پھر کے الیکٹرک خریدنے کی پیشکش کردی۔
سعودی گروپ الجموعیہ کے انویسٹمنٹ ایڈوائزر شان عباس اشعری نے میڈیا بریفنگ میں کہا شنگھائی الیکٹرک نے ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی تھی تاہم طویل عرصہ گزرنے کے بعد اب دوبارہ پیشکش کی گئی اس لیے ڈیل دوبارہ ہوگی خواہش تو ہوگی پیشکش 2 ارب ڈالر تک جائے اگر شنگھائی الیکٹرک کی ڈیل ہوجاتی ہے تو کراچی کے شہریوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
عباس اشعری نے کہاکوئی پاکستانی سرمایہ کار قانونی طریقے سے ساتھ شامل ہونا چاہے تو خوش آمدید کہیں گے،سعودی و دیگر خلیجی ممالک کےلئے پاکستان سرمایہ کاری کرنے کےلئے بہترین جگہ ہے، یورپ میں آبادی تیزی سے کم ہونے کی وجہ سے وہ ریٹرن نہیں جو پاکستان میں ہے
چینی کمپنی نے پھر کے الیکٹرک خریدنے کی پیشکش کردی

















