واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد روکنے کا بل بھاری اکثریت سے مسترد ہوگیا۔
ریاست ٹینیسی کے ری پبلکن اینڈی اوگلز نے پاکستانی امداد پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تاہم ڈیموکریٹس و ری پبلکنز کے 298 اراکین نے اقدام کےخلاف ،صرف132 اراکین نے حمایت میں ووٹ دیا،کانگریس ممبران شیلا جیکسن ،باربرا لی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیئے۔
باربرا لی نے کہا خطے میں استحکام، انتہا پسندی سے نمٹنے اور امن و سلامتی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی امداد ضروری ہے،مالی سال 2024 میں پاکستان کیلئے مختص فنڈزمعاشی معاونت، انسداد منشیات، فوجی تعلیم و تربیت، انسداد دہشتگردی و صحت کے پروگرام پر خرچ کئے جائیں گے۔
شیلا جیکسن نے کہا افغان جنگ میں بہت سے پاکستانی فوجیوں نے جانوں کا نذرانہ دیا، تعاون مشترکہ جمہوری اقدارمیں جڑا ہے، دوطرفہ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد روکنے کا بل بھاری اکثریت سے مسترد

















