سانحہ 9مئی کاچالان جمع،عمران خان سمیت متعدد رہنما قصور وار ثابت

لاہور،اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر)سانحہ 9مئی کاچالان جمع،عمران خان سمیت متعدد رہنماﺅں کو قصور وار قراردےدیا گیا،پراسیکیوشن نے جناح ہاﺅس حملہ سمیت دیگر 11 مقدمات کے چالان لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ،سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر ملزم نامزد ہیں،پراسیکیوشن نے جناح ہاﺅس حملہ کیس، عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانہ جلانے اور شیر پاﺅ پل پر جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں داخل کرایا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمر ا ن خان کو بی کلاس سے سی میں منتقل کر دیا گیا،جیل ذرائع کے مطابق سی کلاس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اسیر رہے۔

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ کو چیئر مین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دےدی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے بعد تحریری احکامات جاری کر دئیے، عدالت نے کہاجیل حکام قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے وکیل کی ملاقات کرائیں ۔