نسیم شاہ ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ نہ بننے پرافسردہ،جلد واپسی کیلئے پرامید

لاہور (سپورٹس رپورٹر)نسیم شاہ ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ نہ بننے پرافسردہ ہوگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نسیم شاہ نے لکھامایوسی کےساتھ بتارہا ہو ورلڈ کپ سکواڈ کاحصہ نہیں ، مایوس ہوں لیکن مجھے یقین ہے سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے،فاسٹ باﺅلر نے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا جلد میدان میں دوبار ہ اتروں گا۔