کراچی(بیورورپورٹ)زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ،سٹیٹ بینک نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق 15 ستمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 69 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، 15 ستمبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 18 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کااضافہ
















