سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی ( ) سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔


تھانہ ترنول، بہارہ کہو مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی تھی۔

علی وزیر کو ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بھی گرفتار کیا تھا جس میں سیشن جج سنٹرل کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔

عدالتی حکم کے بعد علی وزیر کی ضمانت پر رہائی کیلئے مچلکے جمع کرائے گئے ، تمام مقدمات میں ضمانت کے بعد علی وزیر کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔