پاکستانیوں کی امریکی ویزا درخواستیں بلند ترین سطح پر جاپہنچیں
اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستانیوں کی امریکی ویزا درخواستیں بلند ترین سطح پر جاپہنچیں۔
امریکی سفارتخانے نے پاکستانی ویزا درخواست گزاروں کےلئے اپوائنٹمنٹ کے انتظار میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستیں نمٹانے کیلئے کوشاں ہے،سفارتخانے نے کہا ویزا اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں اور درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے 3طریقوں سے کام ہو رہاہے۔
سفارتخانے کے مطابق نان امیگرنٹ ویزا کیلئے ہزاروں درخواستوں پر عملدرآمد تیزکر دیا گیا ،10ہزار درخواست گزاروں کی پہلے سے 2024 میں طے اپائنٹمنٹ کی مدت کم کردی۔
بیان میں کہا گیاکراچی میں امریکی قونصل خانے میں 10 ہزار درخواست گزاروں کی مدت اب 2023 مقرر کی جارہی ہے ،درخواست گزاروں کو اپائنٹمنٹ مدت میں کمی کی اطلاع جلدموصول ہوگی،درخواست گزاروں میں سے بعض کی اپائنٹمنٹ اگلے ہفتے طے ہوسکتی ہیں،25ستمبر سے کراچی میں انٹرویو سے مستثنیٰ امیدواروں کی درخواستیں قبول کی جارہی ہیں۔

















