ٹکراﺅ پالیسی سے اجتناب کریں،زرداری،ہر بار پی پی قربانی نہیں دے سکتی،بلاول


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بلاول بھٹواورپارٹی رہنماوں کو اتحادیوں و مقتدرہ کےساتھ ٹکراﺅ پالیسی سے روکدیا۔

لاہور میں ہونےوالے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق سی ای سی میٹنگ پارٹی کی تاریخ کا تلخ ترین اجلاس تھا،آصف زرداری نے تمام اراکین کو ٹکراﺅ کی سیاست سے اجتناب کی ہدایت کرتے ہوئے کہاتحفظات پر بات کرنے کا موقع دیا جائے۔

پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سابق صدر کو ن لیگی قیادت و طاقتور حلقوں سے بات کرنے کا مکمل اختیار دےدیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے واضح کیا حکومت میں شرکت محض وزارتوں نہیں بلکہ ملک کو درپیش بحران سے نکالنے کےلئے کی تھی لیکن ایسا نہیں ہوسکتا ہر بار پیپلزپارٹی ہی قربانی دے۔

آصف زرداری نے اراکین کو سابق اتحادیوں و اسٹبلشمنٹ کےساتھ محاذ آرائی سے روکتے ہوئے کہااگر باہمی گفتگو سے تحفظات دور نہ ہوئے تو پھر پیپلزپارٹی اپنے مزاحمتی آپشن محفوظ رکھتی ہے۔