ماسکو(مشرق نیوز)روس نے پاکستان کو رعایتی قیمتوں پر پٹرول کی فراہمی جاری رکھنے کااعلان کردیا۔
روسی سفیر ڈینیلا گانچ نے بھارت کا نام لیے بغیر کہا کسی تیسرے ملک کےساتھ اپنے تعلقات خراب کیے بغیر پاکستان کےساتھ آزادانہ تعلقات رکھنا سیکھ رہے ہیں،رواں برس ایک لاکھ ٹن تیل پاکستان کو فروخت کرچکے ،سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
روسی سفیر نے مزید کہا پاکستان ،روس قیمتوں کے معاملے پر بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کسی ایک قیمت پر جلد اتفاق ہوجائے گا۔
پاکستان کو رعایتی پٹرول کی فراہمی جاری رکھیں گے،روس
















