لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔کامیابی کا تناسب 58 فیصد رہا۔لاہور بورڈ میں ایک لاکھ 86 ہزارامیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، جس میں سے ایک لاکھ 9 ہزار کامیاب رہے۔ لاہور بورڈ کے مطابق لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 48 فیصد،لڑکیوں کا 66 فیصدرہا، 10 فیصد امیدواروں نے اے پلس، 16 فیصد نے اے، 24 فیصد نے بی گریڈ حاصل کیا، امتحانات میں 41 فیصد طلبا پاس ہی نہ ہوسکے۔ لاہور بورڈ کے مطابق پری میڈیکل میں 78 فیصد، پری انجینئرنگ میں73 فیصد طلبا پاس ہوئے، آرٹس میں 43 فیصد طلبا پاس ہوئے۔
لاہور بورڈ، انٹرمیڈیٹ نتائج کااعلان، کامیابی کا تناسب 58 فیصد،لڑکیاں پھر بازی لے گئیں

















