لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی میں عدالت لانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
اعلامیے میں کہاگیاآئین و قانون سے مجرمانہ انحراف کے بعد ریاستی مشینری شرافت سے بھی دستبردار ہوتی دکھائی دے رہی ہے،سیاسی قیدیوں کےساتھ سنگین جرائم میں ملوث افراد جیسا برتاو شرمناک اور پرلے درجے کی درندگی ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہاجعلی و جھوٹے مقدمے کے باوجود وائس چیئرمین تحریک انصاف تفتیش میں پوری طرح معاونت کررہے ہیں،ریاستی مشینری بے شرمی کے ریکارڈ قائم کرنے کی بجائے تہذیب کا مظاہرہ کرے اور قومی قیادت کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
سیاسی قیدیوں سے شرمناک سلوک درندگی ہے،پی ٹی آئی
















