سکولوں کے فنڈز بحال کیے جائیں،پی پی کاالیکشن کمیشن کو خط

کراچی (بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی کاالیکشن کمیشن کو خط،سیلاب سے تباہ ہونےوالے سکولوں کے فنڈز بحال کرنے کامطالبہ کردیا۔

مرکزی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کولکھے خط میںسیلاب سے تباہ حال سکولوں کی تصاویر بھی شیئر کر دیں،خط میں استدعا کی گئی نگران حکومت کو سندھ میں سیلاب سے تباہ ہونےوالے سکولوں کی بحالی کے فنڈز جاری کرنے کے احکامات دیئے جائیں، فنڈز بجٹ میں پہلے سے منظور شدہ ہیں۔

تاج حیدر نے خط میں مزید کہا نگرانوں کے پاس ترقیاتی سکیمیں،منتخب حکومتوں کی پالیسیاں روکنے کااختیار نہیں،سندھ میں نوتعمیر شدہ سکولوں کی عمارتیں آنےوالے عام انتخابات میں پولنگ سٹیشنوں کیلئے کام آسکتی ہیں۔