اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 31دسمبر مقرر کردی۔
ای سی پی نے کہاتمام اراکین بشمول شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں و واجبات کے گوشوارے جمع کرائیں،15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن ممبران کی رکنیت معطل کر دے گا۔
ای سی پی نے مزید کہااراکین گوشوارے جمع نہ کرانے تک کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، گوشواروں میں کسی قسم کی غلط معلومات فراہم کرنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 31دسمبر مقرر
















