190 ملین پاونڈ کیس میںبشریٰ کی عبوری ضمانت منظور


اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ کی 190 ملین پاونڈ کیس میں ضمانت منظور ،توشہ خانہ مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج بشیرنے بشریٰ کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈزکیس میں ضمانت درخواست پر سماعت کی، بشریٰ وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں،وکیل نے موقف اپنایا بشریٰ کی 2بجے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے، نیب نے بھی 2 بجے کیلئے طلبی کے نوٹسز بھیج دیئے، گرفتاری مطلوب ہے تو پہلے آگاہ کیا جائے،نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایانیب طلبی کا معاملہ عدالت کا نہیں، توشہ خانہ کیس میں فی الحال بشریٰ کی گرفتاری درکار نہیں۔

عدالت نے بشریٰ کی ایک لاکھ مچلکوں کے عوض 26 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی جبکہ توشہ خانہ مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی ۔

دریں اثنابشریٰ طلب کیے جانے پرنیب میں پیش نہیں ہوئیں،خط لکھ کر شامل تفتیش ہونے کےلئے نئی تاریخ مانگ لی۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا،شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کو طلبی کے نوٹس پر جوابی خط ارسال کر دیا،سابق وفاقی وزیر کی جانب سے جوابی خط میں کہا گیا القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاو¿نڈز کیس کا کچھ علم ہے نہ ہی کوئی معلومات، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ بھی نہیں ہوں، طلبی کا نیب نوٹس غیر قانونی ،واپس لیا جائے۔

مزید برآںنیب نے فیصل واوڈا ،علی زیدی،خالد مقبول صدیقی ،فروغ نسیم کو طلب کرلیا،سابق وفاقی وزراکوریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی۔