سائفر کیس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے،علی خان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیر مملکت ورہنما پی ٹی آئی علی خان نے عمران خان کی گرفتاری کو غلط قراردیتے ہوئے کہاہے سائفر کیس کی تحقیقات کےلئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں آزاد جوڈیشل کمیشن ہوناچاہیے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی خان نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے صدر کو بتایا 2 نیشنل سکیورٹی کمیٹیز میں بیرونی مداخلت کی بات ہوئی، سائفر کیس کی تحقیقات کے حق میں ہیں،مداخلت کیوں ہوئی اور کیسے روکا جاسکتا ہے، سائفر کیس میں تحقیقات آزاد و شفاف ہونی چاہئیں۔

سابق وزیر مملکت نے کہاامید ہے 90 روز میں انتخابات ہوں گے، صدر سے بھی توقع رکھتے ہیں، صدر علوی پرانے سیاست دان ہیں، امید ہے وقت پر انتخابات ہو جائیں گے،صحافی نے سوال کیا پرویز خٹک کہتے ہیں پی ٹی آئی توڑ دوں گا، جواب دیتے ہوئے علی خان نے کہا پرویز خٹک سے کہیں ٹرائی ٹرائی اگین۔