لندن،لاہور(مشرق نیوز،اپنے نمائندے سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے آئندہ ماہ وطن واپسی کااعلان کرتے ہوئے کہاہے ملک کو دوبارہ خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات کی، وطن واپسی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف سے لیگی کارکن بھی ملے،سابق وزیراعظم نے کہااگلے ماہ پاکستان واپس آرہا ہوں، پاکستان کو خوشحالی کی طرف لےکر جائیں گے،چند افراد نے مخصوص مقاصد کیلئے پاکستان کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے لاہور ایئرپورٹ کو فائنل کرلیا گیا،پاکستان پہنچنے پر نواز شریف راہداری ضمانت لے سکتے ہیں۔
دوسری جانب ن لیگ نے عام انتخابات میںپرانے سیاسی چہروں پر انحصار کا فیصلہ کرلیا جن حلقوں میں امیدوار کمزور ہے صرف وہاں نیا چہرہ و مضبوط امیدوار لایا جائےگا،قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ آئندہ ماہ جنرل انتخابات کی ٹکٹوں کا اعلان کرے گا۔
پارلیمانی بورڈ کی صدارت شہباز شریف کریں گے ،نواز شریف پارٹی قائد کے طور پر ٹکٹوں کی تقسیم پر توثیق کریں گے،مریم نواز، حمزہ شہباز، پرویز رشید ،اسحاق ڈار ،امیر مقام، رانا ثنا،خواجہ آصف، سعد رفیق ، ایاز صادق،نزہت صادق، عشرت اشرف، کامران مائیکل، ایم زبیر بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہوں گے، پارلیمانی بورڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائےگا۔
اکتوبر میں وطن واپسی، ملک کو دوبارہ خوشحالی کی طرف لے جائینگے،نوازشریف
















