نیازی امیروں کا ساتھی تھا،ملکی حالات بہت خراب ، اللہ خیر کرے، پرویز خٹک

مانسہرہ (مشرق نیوز)سابق وزیر دفاع وسربرا ہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا ہے حالات بہت خراب ہیں اور نگران حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ، اللہ خیر کرے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا جھوٹے وعدے نہیں کرتا،کام نہیں کر سکتا تو واضح جواب دیتا ہوں،وزارت چھوڑ کر اس لیے گیا تبدیلی آئے گی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے منتخب لوگوں کی اہمیت نہیں،ملک کا بیڑا غرق کیاگیا۔

سابق وزیردفاع نے مزید کہاعمران خان امیروں کا ساتھی تھا، ہماری ایک نہ سنی،مخالفین سن لیں انجام بہت براہونے والاہے،ساڑھے 3سال پی ٹی آئی میں تمام ڈرامے دیکھے، پارٹی میںکسی کی عزت نہیں کی جارہی تھی،پی ٹی آئی والے چوروں لٹیروں کو آگے لاتے تھے۔