رواں ماہ آٹا15سے20روپے کلو سستا ہونے کاامکان

کراچی (بیورورپورٹ)روس سے گندم کے جہاز چل پڑے،رواں ماہ آٹا15سے20 روپے کلو سستا ہونے کاامکان ہے۔

امپورٹرز کے مطابق روس سے 3گندم کے جہاز جلد کراچی پہنچ رہے ہیں، پہلا جہاز ایم وی بیکس ہیلیل 15 ستمبر کو کراچی پہنچے گا، جہاز میں 60 ہزارمیٹرک ٹن گندم موجود ہے، دوسرا جہاز 23 سے 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گا، تینوں جہازوں میں 60،60ہزار میٹرک ٹن گندم آرہی ہے،امپورٹرز نے مزید کہاجہازوں کے پہنچنے سے ملک بھر میں فوری طور پر گندم و آٹے کی قیمت نیچے آئے گی۔