اسلام آباد(بیورورپورٹ)پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف3.85سے بڑھا کر 4.96روپے مقرر کردیا گیا،نیپرا نے قیمت بڑھانے کا فیصلہ جاری کر دیا۔
نیپرا نے واپڈا کی درخواست پر ٹیرف بڑھانے کی منظوری 2022-23کیلئے دی اور ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
واپڈا کے پن بجلی سٹیشنز کا کیپسٹی ٹیسٹ کرانے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ،نیپرا نے کہا واپڈا پانی کی پیمائش کیلئے واٹر فلو میٹر نصب کرے۔
پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف بڑھ کر 4.96روپے مقرر
















