نجی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت دینگے،ایس آئی ایف سی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ایس آئی ایف سی ٹیم نے نجی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت دینے کی یقین دہانی کرادی۔

ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے بنائی گئی سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ٹیم نے تاجربرادری اور معاشی ماہرین کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ،ٹیم نے سرمایہ کاری پربریفنگ دی اور کاروباری برادری کو اعتماد میں لیا۔

ملاقات میں زراعت، لائیو سٹاک، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو کی گئی،ایس آئی ایف سی فورم کے ذریعے اٹھائے گئے پالیسی اقدامات سے تاجروں کو آگاہ کیا گیا،نجی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت دینے کا یقین بھی دلایا گیا۔