لاہور( مشرق نیوز)سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ اصل سٹیج ڈرامے کو فروغ دینے کےلئے جن لوگوںنے اصل میں اپنا حصہ ڈالا وہ آج یا تو اس دنیا میں نہیں رہے یا دلبرداشتہ ہو کر سٹیج سے دور ہو چکے ہیں، میں نے ایک جونیئر فنکار کے جملے کی وجہ سے سٹیج کو خیر باد کہا تھا اور آج جب سٹیج کا حال دیکھتا ہوں تو میں سمجھتا ہوں وہ میرا درست فیصلہ تھا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سٹیج ڈرامے کے فروغ کےلئے آغا ارشد کاشمیری سے لےکر ڈاکٹر انورسجاد تک بے شمار لوگوںنے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔
اصل سٹیج کو فروغ دینے والے دنیا میں نہیں رہے :وسیم عباس
















