انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر وباﺅں کی نگرانی کا نظام مزید مضبوط کر رہے ہیں: وفاقی وزیر صحت

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹرندیم جان نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل ایئرپورٹس کے داخلی خارجی راستوں پر وباﺅں کی نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط اور انٹر نیشنل ہیلتھ کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور ایئرپورٹ پر کورنٹائین ہسپتال کے سنگ بنیاد کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، وباﺅں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی وباں سے نمٹنے کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز کو مضبوط بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انٹر نیشنل ایئرپورٹس داخلی خارجی راستوں پر وباں کی نگرانی کے نظام کو مزیز مضبوط کر رہے ہیں۔ انٹر نیشنل ہیلتھ کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلوبل ہیلتھ سکیورٹی ایجنڈے پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔پاکستان اس کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ دنیا بھر سے صحت عامہ کے ماہرین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ گوبل ہیلتھ سکیورٹی کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔اس کانفرنس کے انعقاد سے صحت کے شعبے میں بہتری اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے وژن کے مطابق ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے موثر پالیسی تشکیل دے رہے ہیں، پاکستان کے فارما سیکٹر میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے ،ادویات کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے ۔