آئی ایم ایف نے بجلی ریلیف پلان مسترد کردیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے بجلی ریلیف پلان مسترد کردیا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے ریلیف پلان پر اتفاق نہ ہو سکا۔

پلان میں بتایا گیا تھا بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب سے کم کا اثر پڑےگا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے 15 ارب سے زائد کا اثربتایا،وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان بھی پوچھ لیا،عالمی مالیاتی فنڈ کےساتھ پلان دوبارہ شیئر کیا جانا ہے جس کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلوں میں ریلیف دینے کیلئے نگران حکومت نے آئی ایم ایف کو بجٹ سے آو¿ٹ نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی ، بل 4 ماہ میں وصول کرنے کی درخواست کی گئی،وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق بلوں کی اقساط میں وصولی پلان پر آئی ایم ایف کےساتھ دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔