لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعظم کا 9 مئی کے واقعات پر بیان باعث تشویش قراردےدیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہانگراں وزیر اعظم بادی النظر میں اب تک آئین اور اپنے مینڈیٹ کو ٹھیک طریقے سے نہیں سمجھے ،انوار الحق کاکڑ انتخابات کے علاوہ ہر موضوع پر بیانات دے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی نے کہا ملک حکومتی سطح پر ناقص، گمراہ کن اور مجہول بیانیوں کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا، بیانیے 9 مئی واقعات کے حقائق کوچھپانے کی کوشش لگتے ہیں جنہیں قوم تسلیم نہیں کر رہی،قوم غیر جانبدارانہ اور اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کی منتظر ہے۔
سانحہ9مئی پروزیر اعظم کا بیان باعث تشویش ہے،پی ٹی آئی
















