سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 78.4 فیصد پر جاپہنچا،مالی خطرہ بڑھ گیا،وزارت خزانہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ملک کا سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 78.4 فیصد پر پہنچ گیا ، وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے قرضوں کو مالی خطرہ قرار دےدیا۔

وزارت خزانہ کی فسکل رسک سٹیٹمنٹ رپورٹ میں کہا گیا سرکاری اداروں کے قرضے اور گارنٹیز جی ڈی پی کے 9.7 فیصد پر پہنچ گئے ،سرکاری اداروں کے نقصانات مالی خطرات میں شامل ہیں ،حکومتی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کیپٹل سٹاک میں اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی گروتھ، مہنگائی، شرح سود، ایکسچینج ریٹ،پالیسی اقدامات پر عملدرآمد میں تاخیر مالی خطرات کے عوامل میں شامل ہیں،2022 کے سیلاب نے جی ڈی پی 2.2 فیصد گرادی ،16 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا نقصان پہنچا۔