شیریں مزاری ای سی ایل کیس میں آئی جی کو25 ہزار جرمانہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

عدالت نے کہا آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، حکم میں کہا گیا آئی جی انکوائری کرائیں جواب جمع کیوں نہیں ہوا؟ انکوائری کر کے ایکشن لےکر 2 ہفتے میں جواب جمع کرائیں،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کر دیا۔