لاہور(ہیلتھ رپورٹر)غریب کیلئے نئی مشکل،صحت کارڈ پر آنکھوں کے آپریشن بند کردئیے گئے،ہرنیا اپینڈکس، پتے کی پتھری کے آپریشن پر بھی محدود ادائیگی کرنا ہوگی۔
سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پنجاب بھر میں آنکھوں کے آپریشن کرنےوالے ہسپتالوں کوآگاہ کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا صوبے کے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر موتیا کے آپریشن نہیں ہوں گے،ہرنیا، اپینڈکس، پتے کی پتھری ،پروسٹیٹ، بچے دانی کے آپریشن پر بھی مریضوں کو 30 فیصد ادائیگی کرنا ہوگی۔
غریب کیلئے نئی مشکل،صحت کارڈ پر آنکھوں کے آپریشن بند
















