30 دن میں ملک کی بند تمام انڈسٹریز کھول دینگے،گوہر اعجاز

اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگران حکومت نے 30 دن میں ملک کی بند انڈسٹریز کھولنے کااعلان کردیا۔

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گوہر اعجاز نے کہا ایک ماہ کی ڈیڈ لائن کےساتھ ملک میں بند تمام صنعتوں کو بحال کیا جائےگا،رواں سال کیلئے ٹیکسٹائل برآمدات میں 25 بلین ڈالر کا ہدف مقرر کردیا۔

نگران وزیر تجارت نے کہا گیس، بجلی، توانائی اور فنڈز کی تقسیم کے چیلنجز کو موثر طریقے سے حل کیا جائے گا، مختلف وجوہات پر بند صنعتوں کو 30 ستمبر تک دوبارہ کھولا جائے گا،صنعتکاروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے ذاتی طور پر بات چیت کروں گا،نگران وزیرتجارت نے ملک میں تمام غیر فعال صنعتوں کی فہرست طلب کرلی۔