ڈالر مزید مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 322 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا

کراچی(بیورورپورٹ)ڈالر کی اڑان نہ رکی،اوپن مارکیٹ میں 322 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 322 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔