لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے رجسٹرار ہائیکورٹ اور پنجاب بھر میں 53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کردئیے،جی ایچ کیو حملہ سمیت متعدد متعدمات کی سماعت رک گئی۔
تمام ججز کی تبدیلی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ،نیب ،انسداد دہشتگردی ،سپیشل جج سینٹرل ،انسداد اینٹی کرپشن راولپنڈی کے ججز بھی تبدیل کردئیے گئے ،راولپنڈی سے تبدیل تمام ججز کو او سی ڈی بنا دیا گیا ،ججز کی تبدیلی سے جی ایچ کیو ،حساس ادارہ آفس حملہ سمیت دیگر کئی کیسز کی سماعت رک گئی۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔
جناح ہاو¿س حملہ کیس کی سماعت کرنےوالے اے ٹی سی جج اعجاز بٹر کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،شہباز فیملی کو 16 ارب کی منی لانڈرنگ کیس سے بری کرنےوالے جج بخت فخر بہزاد بھی تبدیل ہونےوالوں میں شامل ہیں۔
53ججز تبدیل، جی ایچ کیو حملہ سمیت متعدد مقدمات کی سماعت رک گئی


















