عالمی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاک چین تجارت شروع

اسلام آباد (بیورورپورٹ)بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان ،چین کے درمیان تجارت شروع ہو گئی۔

دوطرفہ تجارت کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری فعال اور نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) کے چین کی معروف کمپنی سیوا لاجسٹکس کے ساتھ اشتراک کے بعد پہلی بار یو این بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت سامان کی سرحد پار ترسیل کا آغاز ہو گیا،چین سے کارگو ٹرکوں کا پہلا قافلہ پاکستان کےلئے چل پڑا۔

پیشرفت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی 10 ویں سالگرہ پر عمل میں آئی،بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کا اقدام پاک چین سرحد پار تجارت کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گا ، پراجیکٹ کے ذریعے وقت، لاگت میں کمی لاکر کاروبار کرنے میں آسانی ہو گی۔