نیازی فوج کیخلاف انقلاب لانا چاہتے تھے، پرویز خٹک

پشاور(بیورورپورٹ)سابق وزیر دفاع و پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی فوج کےخلاف انقلاب لانا چاہتے تھے،قمر جاوید باجوہ نے بہت ساتھ دیا لیکن آخر میں ہاتھ کھڑے کردئیے۔

صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہاالیکشن کےلئے فیض حمید ،قمر جاوید باجوہ نے ماحول بنایا لیکن عمران خان نہیں مانے، جنرل (ر) باجوہ نے کہا شہباز شریف لکھ کر دیں گے اسمبلی تحلیل ہوگی انہوں نے عمران خان کو کہا دھرنا ختم کرو لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نہیں مانے،سابق وزیراعظم 18 ویں ترمیم کےخلاف رہے ، حکومت اعظم خان چلاتے تھے ،مجرم پارٹی ثابت ہونے پر پی ٹی آئی پابندی لگ سکتی ہے،مجھے الیکشن فروری میں ہوتے نظر آرہے ہیں۔