لاہور،کراچی(خبر نگار،بیورورپورٹ)بجلی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوام مشتعل،احتجاجی مظاہرے،بل نذر آتش،کراچی میں کے الیکٹرک دفتر کاگھیراﺅ،عملے پر تشدد کیا گیا۔
بجلی کے بھاری بھرکم بلز دیکھ کر عوام کا پارہ ہائی ہوگیا،لاہور سمیت متعدد شہروں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے،احتجاجی مظاہروں میں بل نذر آتش،حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
کراچی میں ٹمبرمارکیٹ کے مکینوں نے کے الیکٹرک دفتر کا گھیراو کیا اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا ،الیکٹرک عملے کو تاجروں نے کئی گھنٹے پکڑے بھی رکھا،مظاہرے میں شریک تاجر برادری نے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
مظاہرین نے کہا بجلی آئے نہ آئے مگر بھاری بل ضرور ادا کرنا پڑتا ہے ،حکومت نے زندگی جہنم بنادی،ظالمانہ اضافہ واپس،مہنگائی کنٹرول کی جائے ورنہ احتجاج کادائرہ وسیع کردیں گے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















