ڈالر کی طوفانی اننگز،انٹر بینک میں ٹرپل سنچری،اوپن ریٹ316پر جاپہنچا

کراچی(بیورورپورٹ)ڈالر کی طوفانی اننگز،انٹر بینک میں ٹرپل سنچری،اوپن ریٹ316پر جاپہنچا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر58 پیسے اضافے سے 300روپے کی تاریخی بلند سطح عبور کرگیااور300.22پر بند ہوا،ادھر اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اضافے سے ڈالر کی قیمت 316 ہوگئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق کمپنیز پر ڈالرز میں منافع باہر لیجانے پر بھی پابندی ہٹنے اور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کرنے سے روپے کی قدر پر دباﺅ بڑھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا،100انڈیکس ایک موقع پر تقریباً 550 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار تک پہنچا تاہم اختتام پر 332 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 750 پوائنٹس پر بند ہوا،سرمایہ کاروں کو اربوں کافائدہ پہنچا۔