آئیں! عام انتخابات کی تاریخ طے کریں،صدر مملکت کاچیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کیلئے صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو چٹھی لکھ دی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ نوٹ کے مطابق صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا،عارف علوی نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دےدی۔

خط میں کہا گیا صدر مملکت نے 9 اگست 2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا ، صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے 90 دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا چیف الیکشن کمشنر کوملاقات کےلئے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔