اسلام آباد( بیورورپورٹ)نیپرا نے مہنگائی میں پسے عوام پر پھر بجلی بم گرادیا،فی یونٹ قیمت 5.40روپے بڑھادی۔
نیپرا نے ڈسکوز کی جانب سے قیمت میں اضافے کی درخواست منظور کرلی اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی5.40روپے یونٹ مہنگی کردی،عوام پر 145ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
اضافہ سال 2022-23کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیاجائےگا ۔
نیپرا نے کہا ہے بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کے موجودہ ڈھانچے میں صارفین کو ریلیف ملنا ممکن نہیں، سٹرکچر میں تبدیلی ناگزیر ہے، پورے کراچی کو صرف کے الیکٹرک دیکھ رہی ہے، حیدرآباد سے بیٹھ کر آپ دادو کو
کیسے دیکھ سکتے ہیں؟۔
نیپرا نے مہنگائی میں پسے عوام پر پھر بجلی بم گرادیا،فی یونٹ 5.40روپے اضافہ
















