”فیس نہیں“بچے نے چچا کاکیس لڑنے کیلئے وکیل کو مرغادےدیا

لاہور(کرائم رپورٹر)کمسن بچے نے چچا کا کیس لڑنے کےلئے وکیل کو فیس میں مرغا دےدیا،کمسن ایان نے مرغا چومتے اور روتے ہوئے وکیل کے حوالے کیا۔

وکیل ملک پرویز نے کہابچے کے پاس پیسے نہیں تھے، چچا کی ضمانت کےلئے فیس میں پالتو مرغا دیا،پولیس نے بچے کے چچا محسن کو کسی اور کیس میں پکڑا اور 9 مئی واقعات میں نامزد کردیا، محسن عباس احتجاج میں گیا اور نہ ہی سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔

وکیل نے کیس مفت لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہامرغا لے لیا لیکن جس دن ضمانت ہوگی واپس کر دوں گا۔