اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی،شکار پور کے 3 صوبائی حلقوں میں حلقہ بندیوں کےخلاف کیس پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے معاملہ الیکشن کمیشن کو واپس بھجوا دیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کندھے اچکا دئیے، چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دئیے یعنی ابھی انتخابات کی کوئی تاریخ طے ہی نہیں ہوئی۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ میں متعدد بارحلقہ بندیوں کا معاملہ آچکا ،الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقے سے کرے، ٹپے دار سرکل کو ذرا بھی متاثر کرنے سے امیدوار کو پڑنے والے ووٹ متاثر ہوتے ہیں، سندھ میں حلقہ بندیوں پر حساسیت زیادہ ہے، سندھ سے اکثرگلا کیا جاتا حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں،الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل تمام معاملات حل کرے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہااحسن اقبال بہت سنجیدہ و دانشوراورنظم و ضبط والے انسان ،جذبات میں کوئی بات کہہ دی ہو گی، عدالت کو طے کرنا ہوتا ہے توہین ہوئی یا نہیں۔
عوامی مفاد کامعاملہ،الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقے سے مکمل کرے،سپریم کورٹ

















