خیبر(بیورورپورٹ)اے این اے پی نے نگراں وزیراعظم کو مہرہ قراردےدیا۔
پی ڈی ایم میںشامل اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ نگراں وزیراعظم مہرے کے سوا کچھ نہیں ، مقتدر حلقوں سے گزارش ہے شفاف انتخابات یقینی بنائیں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا اے این پی کو موقع ملا تو سانحہ بابڑہ کا کیس ری اوپن کریں گے، جامع تحقیقات کرکے حق و باطل کے حقائق پوری دنیا کے سامنے لائیں گے۔
اے این پی رہنما نے مزید کہا2018 سے پاکستان میں آئین وینٹی لیٹر پر پڑا ہے، آئین محض عوام کےلئے آئین ہے، مقتدر قوتوں کیلئے آئین کی مثال ردی ہے، انتشار پھیلانے والے انسانی حقوق کی آڑ میں سزا سے نہیں بچ سکتے، کسی کو حق حاصل نہیں سرکاری تنصیبات ،گھروں میں تھوڑ پھوڑ کریں،اے این پی آئینی مدت کے اندر صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے جو نام نہاد لیڈر جیل میں مچھر تک برداشت نہیں کرسکتا وہ انقلاب کیسے لائے گا۔
اے این اے پی نے نگراں وزیراعظم کو مہرہ قراردےدیا
















