9مئی کوفساد کامنصوبہ بے نقاب،عطا ءتارڑ نے صمصام بخاری کی آڈیو جاری کردی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)9مئی کوفساد کامنصوبہ بے نقاب،عطا ءتارڑ نے صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو جاری کردی۔

صمصام بخاری مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں اللہ پاک نے بچت رکھی 9 مئی کو میں لاہور نہیں تھا، اندازہ تھا پی ٹی آئی نے فساد کرنا ہے،یاسمین راشد سے میرا اچھا تعلق ہے ان کو کہا اوکاڑہ ہوں نہیں آسکتا، انہوں نے کہا کورکمانڈر کے گھر جانا ہے، شفقت محمود سمجھدار آدمی ہےںکہا ادھر نہ جاو پارٹی تباہ کرلیں گے،صمصام بخاری نے مبینہ آڈیو لیک میں مزید کہایاسمین راشد نے کہا صاحب کا حکم ہے، شفقت محمود گاڑی سٹارٹ کرکے گھر آگئے۔

پریس کانفرنس میں مبینہ آڈیو سناتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے کہاصمصام بخاری کی آڈیو لیک 9 مئی واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے،دوسروں کے جیلوں سے اے سی اتارنے کی باتیں کرنےوالے آج خود جیل میں بہتر سہولیات کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دے رہے ہیں،آپ سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو چکے ،جیل گئے سسرال نہیں کہ 24 گھنٹے میں ہی سہولیات کی درخواستیں کرنے بیٹھ گئے۔

عطا تارڑ نے کہا اٹک جیل کے باہر ایک بندہ موجود نہیں، گرفتاری کے ردعمل میں پورے پاکستان میں ایک بندہ نہیں نکلا،چیئرمین پی ٹی آئی نفرت کے بوئے بیج کاٹ رہے ہیں۔

معاون خصوصی وزیراعظم نے مزید کہاآڈیو میں صمصام بخاری نے بتایا کور کمیٹی میں فیصلہ ہوا احتجاج فوج کےخلاف ہو گا، ثابت ہو گیا سانحہ 9 مئی سوچا سمجھا منصوبہ تھا، شفقت محمود ، صمصام بخاری کو 9 مئی کا حصہ نہ بننے پر سلام پیش کرتے ہیں۔