لاہور (خبرنگار)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے ماہ جولائی میں ریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزازمیں ہیڈ کوارٹرمیں تقریب منعقد کی گئی۔
ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر،کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے اصغر، ایڈمن ڈائریکٹر میاں افضل ، منیجر ایڈمن حارث بشارت اور ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر نے شرکت کی۔
چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے ریٹائرڈ ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لیئے قابل عزت اور محترم ہیں اور ان کی عزت کے ساتھ ریٹائرمنٹ پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
تقریب کا مقصد آپ کے کمپنی کے لئے دی گئی خدمات کو سراہنا ہے کیونکہ آپ نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ اس کمپنی کے لئے وقف کیا اور بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر میں آپ کی جانب سے کمپنی کی ترقی کے لئے کی گئی کاوشوں کا شکرگزار ہوں۔ آپ کی ریٹائرمنٹ کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے ادارے سے آپ کا تعلق ختم ہوگیا بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ اسی طرح عزت کے قابل ہیں اور آپ کا اور ہمارا رشتہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگیا ۔
آخر میں لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے ملازمین کو پنشن پیپرز/چیکس اور تحائف دئیے گئے۔
لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے تقریب،چیکس ،تحائف تقسیم
















