آفیشل سیکرٹ بل پر حکومت ،اتحادی تقسیم،رضا ربانی نے کاپی پھاڑ دی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سینٹ میں آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 2023 پر حکومت ،اتحادی تقسیم ،اپوزیشن کی شدید مخالفت،بل قائمہ کمیٹی کو ارسال،رضا ربانی نے مسودے کی کاپی پھاڑ دی۔

رانا ثناکی عدم موجودگی پر ”متنازع“ ترمیمی بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا،رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مسودہ پھاڑ دیا اور کہا بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ،مجھے پیپلز پارٹی نے ایوان میں قانون سازی کےلئے بھیجا، مجھے لگتا ہے میں ایوان نہیں ”راجو اڑے“ بھیجا گیا ہوں، مطلب اگر کوئی وزیر کہے بل کو پاس کیا جائے تو ہم ویسا ہی کریں؟۔

بل پرحکومت ،اتحادی تقسیم رہے،جے یو آئی، جماعت اسلامی، ایم کیوایم اور لیگی سینیٹر افنان نے بھی بھرپور مخالفت کردی،اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا،سینٹ میں شدید مخالفت اور شور شرابے کے باعث چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو واپس بھجوا دیا۔