اسلام آباد(بیورورپورٹ)مہمان حکومت کی طوفانی قانون سازی،2روز میں قومی اسمبلی سے54بلوں کی منظوری کانیا ریکارڈ قائم کردیا۔
وفاقی حکومت نے پارلیمانی تاریخ میں قانون سازی کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 4 دنوں میں 54بلز منظور کرائے،54بلز میں سے 35نجی یونیورسٹیاں قائم کرنے کے ہیں۔
قومی اسمبلی نے پریس کونسل ترمیمی بل 2023 بھی منظورکرلیا،ایوان نے پیمرا (ترمیمی) بل کی شق وارمنظوری دی، بل کے تحت پیمرا کونسل آف کمپلینٹ کو مزید با اختیاربنا دیا گیا، ڈس و مس انفارمیشن پر کارروائی کی جا سکے گی،مزید بل بھی منظور کیے گئے۔
4دنوں کے دوران آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ ترامیمی بل بغیر بحث کے منظور کرائے گئے،اراکین پارلیمنٹ نے کہانئی قانون سازی کے بلز متعلقہ کمیٹیوں کو بھی نہیں بھیجے جا رہے،جلد بازی میں کی گئی قانون سازی کے اثرات ہوں گے۔
قانون سازی پراراکین قومی اسمبلی کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا ،جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبر چترالی نے کہااسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے تو گھوڑے پر بیٹھ کر قانون سازی کی جا رہی ہے۔
مہمان حکومت کی طوفانی قانون سازی،2روز میں54بلوں کی منظوری کانیا ریکارڈ قائم
















